میکسیکو : (جیو ڈیسک) جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے دوران ارجنٹائن کی صدر اور برطانوی وزیراعظم کے مابین فاک لینڈ کے متنازع جزائر کے موضوع پر سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ارجنٹائن کی صدر کرسٹینا فرنینڈس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چاہیے کہ وہ بحراوقیانوس کے ان جزائز پر آباد تین ہزار افراد کی خواہش کا احترام کریں۔ ان کے بقول یہ افراد برطانیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ جواب میں کرسٹینا فرنینڈس نے برطانیہ سے اقوام متحدہ کی قرارداد کا پاس کرنے اور شفاف مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ 1982 میں ارجنٹائن کی فوجی حکومت نے فالک لینڈ جزائر پر فوج کشی کی تھی جسے برطانیہ نے ناکام بنا دیا تھا۔ ابھی تک ان دونوں ممالک کے درمیان ان جزائر کی حاکمیت ایک تنازع بنی ہوئی ہے۔