بنگلہ دیشی حکومت کا گارمنٹس مزدوروں کو مراعات دینے کا اعلان

protest

protest

بنگلہ دیش: (جیو ڈیسک) کم اجرت کے خلاف پرتشدد مظاہروں کی لہر روکنے کیلئے 5 لاکھ کے قریب کارکنوں کو حکومت کی طرف سے سستی خوراک فراہم کرنے کے وعدے کے بعد جمعرات کو بنگلہ دیش میں 300 سے زائد گارمینٹس فیکٹریاں کھول دی گئیں۔

مالکان نے دارالحکومت ڈھاکہ کے باہر صنعتی علاقے اشولیا میں قائم پلانٹس اجرت میں 50 فیصد اضافے کے مطالبے پر مظاہرین کے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے مظاہروں کے بعد ہفتہ کو بند کردئیے تھے۔ مزدوروں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 100 افراد زخمی ہوگئے تھے اور ان پلانٹس کو نقصان پہنچا تھا جہاں عالمی پرچون فروش اداروں وال مارٹ، ایچ این ایم اور گیپ کیلئے کپڑے تیار کئے جاتے ہیں۔ حکومت نے کارکنوں کی مدد کیلئے کہا ہے کہ اشولیا کے پانچ لاکھ کے قریب مزدوروں کو سستے چاول فراہم کئے جائیں گے اور انہیں رہائشی کرایوں میں بھی رعایت دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔