لندن : (جیو ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار سابق پاکستان کپتان سلمان بٹ قبل ازوقت رہائی کے بعد آج لاہور واپس پہنچ رہے ہیں۔
لندن کی کراؤن کورٹ نے نومبر دوہزارگیارہ میں سلمان بٹ کو تیس ماہ کی سزادی تھی۔ انہیں ڈیپورٹیشن کے ذریعے جلد رہائی کی اسکیم کے تحت تقریبا آٹھ ماہ بعدقید سے نجات ملی ہے۔ سلمان بٹ اپنے وکیل یاسین پٹیل کے ہمراہ آج لندن سے لاہور واپس پہنچ رہے ہیں۔
سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نومولود بیٹے آیان اور ماں باپ سے ملنے کو بے چین ہیں۔ انہیں کسی بات کا خوف نہیں۔اسی لئے وہ وطن واپسی پر پریس اور عوام کا سامناکرنے کو تیار ہیں۔ سلمان بٹ پر آئی سی سی کی جانب سے کم از کم پانچ اور زیادہ سے زیادہ دس سال کی پابندی ھے۔