پاکستان : (جیو ڈیسک)نومنتخب وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور ان کی اڑتیس رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا،صدر آصف علی زرداری نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعظم گیلانی بھی شریک ہو ئے۔نئی وفاقی کابینہ کے 27وفاقی وزرا اور 11وزرائے مملکت نے حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔
وفاقی وزرا میں احمد مختار،فاروق ستار،نذرمحمد گوندل شامل وفاقی وزرا میں عبدالحفیظ شیخ،امین فہیم، خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ، فردوس عاشق اعوان، ثمینہ خالد گھرکی، فرزانہ راجہ، میرچنگیزجمالی،منظور وٹو،عمر گورگیج،غلام احمد بلور،ارباب عالمگیر، حناربانی کھر،مولابخش چانڈیو، فاروق نائیک، مخدوم شہاب الدین، انجینئرشوکت اللہ، حاجی خدابخش راجڑ،اسرار اللہ زہری،رانا فاروق سعید، پرویز الہی،محمد ہزارخان بجارانی اور بابرخان غوری شامل ہیں۔
وزرائے مملکت میں امتیاز صفدر وڑائچ،تسنیم احمد قریشی،راحیلہ بلوچ، دوست محمد مزاری صمصام بخاری، معظم علی جتوئی، ملک عظمت خان، ڈاکٹرندیم احسان، سردارسلیم حیدر اورعباس خان آفریدی شامل ہیں۔