فلم دبنگ ٹو کی شوٹنگ کے دوران الیکٹرک بلاسٹ،سلمان خان زخمی

salman

salman

ممبئی: (جیو ڈیسک) بھارت کے فلم نگر ممبئی میں فلم دبنگ ٹو کی شوٹنگ کے دوران الیکٹرک بلاسٹ سے اداکار سلمان خان زخمی ہوگئے۔ ان کے علاوہ عملے کے تین افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

محبوب اسٹوڈیو میں ہونے والی اس شوٹنگ میں ہونے والے اس اتفاقی حادثے کے زخمیوں کو لیلا وتی اسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اداکار سلمان خان اور دبنگ ٹو کے ڈائریکٹر ارباز خان بھی اسپتال میں موجود تھے۔