پاکستان : (جیو ڈیسک)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چھبیس اپریل سے انیس جون تک کے فیصلوں کوآئینی تحفظ دینے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کردیا گیا۔ صدارتی آرڈیننس کے مطابق چھبیس اپریل تا انیس جون تک حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات چیلنج نہیں کیے جاسکیں گے۔ پاکستان اور دوسرے ملکوں سے کئے گئے معاہدوں کوبھی آئینی تحفظ حاصل ہوگا ،سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں یوسف رضا گیلانی کو چھبیس اپریل سے نااہل قرار دیا تھا۔
سپریم کورٹ کی ہدایت پر الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی چھبیس اپریل سے نااہلی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا۔