راولپنڈی : (جیو ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر ڈیوڈ رچرڈز نے ملاقات کی۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک برطانیہ نیشنل سکیورٹی ڈائیلاگ سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے میں سکیورٹی کی صورتحال بالخصوص پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔