لاہور : (جیو ڈیسک)صدر زرداری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ کا فل بنچ تشکیل دے دیا گیا ۔ بینچ کل سے کیس کی سماعت شروع کرے گا۔فل بنچ کی سربراہی چیف جسٹس لاہور کریں گے۔ بنچ کے دیگرممبران میں جسٹس اعجاز اور جسٹس منصور شامل ہیں۔ بنچ ستائیس جون سے کیس کی سماعت شروع کرے گا۔
درخواست گزارنے موقف اختیار کیا ہے لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے حکم دیا تھا صدر سیاسی عہدہ چھوڑیں اور ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں بند کی جائیں لیکن احکامات پر عمل نہیں ہوا۔ چیف جسٹس لاہور صدر کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹس جاری کر چکے ہیں۔