راجہ پرویز اشرف کا انتخاب، صدر پاکستان کو سلام کرتے ہیں۔ چوہدری رضوان دلدار
Posted on June 26, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی گجرات کے ممتاز راہنما چوہدری رضوان دلدار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب کرانا اور بہترین حکمت عملی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ میاں برادران صرف پنجاب میں ہی لڑائی جھگڑے اور سیاسی قائدین کے گھروں میں ناجائز آگ لگانے پر ہی خوش ہیں ۔ پاکستان کی باشعور عوام انہیں انکے مقاصد میں کسی حال میں بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
PPPگجرات کی معروف سیاسی شخصیت اور ممتاز راہنما چوہدری رضوان دلدار نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ موجودہ حالات کی پیش نظر پیپلز پارٹی سے مل کر ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کرنے پر ہم تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
چوہدری رضوان دلدار نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ہمسائے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ، جبکہ بھارت اور دیگر ملکوں سے بھی خطے میں قائم امن کی کوششوں کو تقویت ملی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اندر بھی پیپلز پارٹی نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کروائے ہیں ، جن کا کریڈٹ وفاقی حکومت اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کو جاتا ہے اس لئے انہوں نے اگر موجودہ حالات میں اگر راجہ پرویز اشرف کو اپنی کابینہ کی مکمل رضا مندی سے وزیراعظم منتخب کیا ہے تو بہت اچھا فاصلہ ہے اور ملک و قوم کے مفاد کیلئے کیا ہے ۔