شمالی وزیرستان، ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک

drone

drone

شمالی وزیرستان : (جیو ڈیسک) شمالی وزیر ستان میں جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں چار افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ایک گھر پر امریکی جاسوس طیاروں نے دو میزائل داغے جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد مقامی افراد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں وقفے وقفے سے جاری رہیں۔