اسلام آباد : (جیو ڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو برطانیہ دورے کی دعوت دی۔ جس پروزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے وزرا خارجہ کی جانب سے معاملات حتمی ہوتے ہی وہ برطانیہ کا دورہ کریں گے۔
اس موقع پروزیراعظم راجہ پرویزاشرف کاکہناتھا کہ پا ک برطانیہ تعلقات دیرینہ نوعیت کے ہیں جودونوں ممالک کی عوام کے مفاد میں مستبقل میں زیادہ بہتر پروان چڑھیں گے۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطے دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کے عکاس ہیں۔ ان تعلقات کو صحیح سمت آگے بڑھتے رہنا چاہے۔