پشاور : (جیو ڈیسک) پشاور خیبر پختون خوا میں دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانے درجے جبکہ دریائے پنچکوڑہ میں دیر اور دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فلڈ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ جہاں پانی کا اخراج 51 ہزار 390 کیوسک ہے۔دریائے پنچکوڑہ میں دیر کے مقام پانی کا اخراج 14 ہزار 700 کیوسک اور نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے ادیزئی میں پانی کا بہاو 29 ہزار 800کیوسک ہے اور نچلے درجے کا سیلاب رکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ سیل کے مطابق صوبہ کے باقی تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔