ایبٹ آباد ،ہری پور سے 3 لاشیں برآمد

haripur

haripur

ایبٹ آباد : (جیو ڈیسک) ایبٹ آباد کی تحصیل ہری پور سے 3لاشیں ملی ہیں۔ تینوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔تحصیل ہری پور کے علاقوں مونن،کیمپ 12اور کوٹ نجیب اللہ روڈ سے تین لاشیں ملی ہیں۔ مرنے والے عبد الحنان کا تعلق مہمند ایجنسی سے،حسن داد کا صوابی سے اور ریاض کا مردان سے ہے۔

ڈی ایس پی عبد العزیز آفریدی کا کہنا ہے کہ تینوں لاشوں پر تشدد کے کوئی نشان نہیں ملے ہیں اور تینوں واقعات ایک جیسے ہی لگ رہے ہیں۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔