شالیمار ایکسپریس کے انجن میں خرابی،مسافروں کا احتجاج

Protest

Protest

بہاولپور : (جیو ڈیسک) کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمارایکسپریس کو انجن کی خرابی کے باعث مسافروں نے احتجاجا بہاول پور ریلوے اسٹیشن پر روک دیا۔احتجاج کے دوران مسافروں کے تشدد سے ٹرین ڈرائیور زخمی ہوا۔پولیس نے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ احتجاج کرنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرین کا انجن کراچی سے نکلنے کے بعد مسلسل خرابی کا شکار ہے۔

بہاول پور پہنچنے تک ٹرین پہلے ہی 14 گھنٹے لیٹ ہوچکی ہے۔مظاہرین نے دوسرے ٹریک پر نائٹ کوچ کو بھی احتجاجا روک دیا ہے جس سے اپ ڈاون ٹریکس پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔اس دوران بعض مشتعل مسافروں نے ٹرین کے ڈرائیور پر تشدد کیا۔پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ہنگامہ آرائی کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مشتعل افراد وزیر ریلوے غلام احمد بلور کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے ہیں جبکہ اسٹیشن کا عملہ غائب ہے۔