بھارت : (جیو ڈیسک) بھارت نے جاسوسی کے الزام میں سزا یافتہ سربجیت سنگھ سمیت پاکستان میں قید تمام بھارتی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرجیت سنگھ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مثبت اقدام قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان ان تمام بھارتی قیدیوں کو جو پاکستانی جیلوں میں اپنی سزا پوری کرچکے ہیں کو رہا کرنے پر ہمدردانہ غور کرے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کے صدر آصف علی ذرداری سے سربجیت سنگھ کو رہا کرنے کی اپیل کی۔