بنگلہ دیش: بارشوں، لینڈسلائیڈنگ سے 89 سے زائد افراد ہلاک

landsliding

landsliding

بنگلہ دیش : ( جیو ڈیسک ) بنگلہ دیش میں بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سینواسی سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں تین روز سے جاری شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

معمولات زندگی مفلوج ہو گئے ہیں اور ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں ا مدادی کارروائیاں جاری ہیں اور فوج تعینات کردی گئی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔