اپردیر : (جیو ڈیسک) اپردیر کے علاقے پوشین میں سرحد پار سے آنے والے سات شدت پسند سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں مارے گئے۔
عسکری ذرائع کے مطابق شدت پسند سرحد پار سے آئے تھے۔ جھڑپ میں متعدد شدت پسند زخمی بھی ہوئے ۔ گزشتہ پانچ روز میں سرحد پار سے آنے والے شدت پسندوں کے حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ،اس واقعہ سے چار قبل افغاب سرحد کے نزدیک شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ میں تیرہ فوجی جوان جاں بحق ہوئے تھے جس پر پاکستانی وزارت داخلہ اور عسکری حکام نے شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعہ کی روک تھام کی کوششوں کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ ایساف کے جنرل ایلن آج پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں ،جس میں آرمی کے چیف جنرل پرویز اشفاق کیانی نے جنرل ایلن سے سرحد پار دراندازی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا جس پر جنرل ایلن نے جنرل کیانی سے کہا کہ وہ افغان حکام سے اس سلسلے میں بات چیت کریں گے،جنرل ایلن کی اس یقین دہانی کے بعد دراندازی کا یہ دوسرا واقعہ ہو گیا ،جس سے عالمی سنجیدگی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔