ریلوے اراضی کی لیز، سابق فوجی عہدایداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم

railway

railway

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے نیب کو رائل پام کلب کیس میں ملوث سابق اعلی فوجی عہدے داروں کے خلاف کارروائی کرنے اور ریلوے اسکولز کو نجی ادارے کو دینے کی تحقیقات نیب سے کرانے کی ہدایت کردی ہے ۔ ریلوے کیلئے قائمہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اطلاع ہے کہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ریل انجنز کا 10 سے 15 لاکھ روپے تک کا ڈیزل چوری ہوجا تا ہے۔

کمیٹی نے اس معاملہ کی تحقیقات کیلئے نیب کو ہدایات جاری کردیں ۔ کمیٹی نے ریلوے اسکولز ، نجی تعلیمی ادارے کو لیز پر دینے کا معاملہ نیب کو بھیجنے کی ہدایت کردی، سیکریٹری ریلوے نے کمیٹی کو بتایاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے سکیورٹی کی یقین دہانی ملنے تک وہاں مقامی ٹرینیں نہیں چلائی جائیں گی، نیب نے کمیٹی کو بتایا کہ لاہور میں رائل پام کلب کی لیز غیر شفاف تھی، اس میں سابق فوجی آفیسرز میں جنرل جاوید اشرف، جنرل سعید ظفر، جنرل بٹ اور بریگیڈئر اختر ملوث ہیں، اب رائل پام کلب نے ریلوے اراضی کی لیز رقم بڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، کمیٹی نے ان تمام سابق فوجی عہدے داروں کیخلاف نیب کو کارروائی کی ہدایت کردی۔