انقرہ : (جیو ڈیسک) ترکی نے شامی سرحد سے ملحق علاقوں میں اینٹی ایئر کرافٹ گنیں اور راکٹ لانچر نصب کردیئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک حکام نے اپنے فوجی قافلوں کو بھاری اسلحہ کے ساتھ شام کی سرحد پر تعینات کردیا ہے جبکہ سرحدی علاقے میں اینٹی ایئر کرافٹ گنیں اور راکٹ لانچر بھی نصب کردیئے ہیں دوسری جانب ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے شام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ کوئی کارروائی کی گئی تو اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ شام کی طرف سے ترک لڑاکا طیارہ گرائے جانے کے باعث کشیدگی بڑھ گئی ہے۔