برطانیہ : (جیو ڈیسک) نامور فٹبالر اور سابق فٹبال کپتان ڈیوڈ بیکھم برطانیہ کی اولمپک ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے اور ان کا اپنے ہی شہر میں اولمپکس کھیلنے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ سینتیس سالہ بیکہم کو برطانیہ کی ابتدائی پینتیس رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور امید تھی کہ وہ بحیثیت کپتان ٹیم میں شامل کرلئے جائیں گے لیکن اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا تو بیکھم اسمیں شامل نہیں تھے۔
بیکہم نے کہا کہ انہیں ٹیم میں شامل نہ ھونے کا دکھ ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے پوری طرح تیار رہیں گے اور ان کے جذبہ میں کوئی کمی نہیں آئیگی۔