فورٹ منرو : (جیو ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے فورٹ منرو میں پانچ خواتین کے زیادتی کیس کو کرائم برانچ پنجاب کے حوالے کرنے اور جلد از جلد منتقی انجام تک پہنچانے کا حکم دے دیا۔
قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے عاصمہ جہانگیر کو قتل کی دھمکیوں،کوہستان جرگہ کیس، ایبٹ آباد میں بارہ افراد کے قتل اور فورٹ منرو زیادتی کیس پر غور کیا گیا۔ ریاض فتیانہ نے کہا کہ فورٹ منرو کیس کرائم برانچ پنجاب کے حوالے کیا جائے اور ہوم سیکرٹری سات جولائی تک معاملہ منطقی انجام تک پہنچائیں۔
کوہستان جرگہ کیس پر کمشنر ہزارہ نے بتایا کہ لڑکیاں زندہ ہیں۔ ویڈیو بنانے والے بھائیوں کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت داخلہ کو عاصمہ جہانگیر کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ایبٹ آباد میں بارہ افراد کی ہلاکت پر ذیلی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔