مصر : (جیو ڈیسک)مصر کے نو منتخب صدر محمد مورسی نے تحریر اسکوائر پر اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا ہے کہ مقاصد کے حصول تک انقلاب جاری رہنا چاہیے۔ محمد مورسی نے صدارت کا حلف اٹھانے سے قبل تحریر اسکوائر پر ہزاروں افراد سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پورے مصر کے صدر ہیں ان کے پاس صدر کے اختیارات عوام کی امانت ہے اور وہ وعدہ کرتے ہیں کہ اس امانت میں خیانت نہیں کریں گے۔
محمد مرسی مصر کے آزادانہ طور پر منتخب ہونے والے پہلے سولین صدر ہیں وہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔