لاہور : (جیو ڈیسک) وزیراعظم راجہ پر ویز اشرف نے کہا ہے کہ سوئس حکام کو خط لکھنے یا نہ لکھنے کے حوالے سے ابھی کسی نتیجہ پر نہیں پہنچا قانونی مشیروں سے مشاورت جاری ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے حوالے سے ابھی کوئی بیان نہیں دونگا کیونکہ یہ بیان پہلے ہی میرا پیچھا نہیں چھوڑ رہا۔
لاہور میں سابق وزیراعظم سید یوسف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مجھے وزارت عظمی کا منصب سنبھالے تھوڑا ہی وقت ہوا ہے۔ سوئس حکام کو خط کے حوالے سے قانونی مشیروں پارٹی قیادت اتحادیوں اور کابینہ سے مشورہ کروں گا اس کے بعد ہی اس پوزیشن میں آ نگا کہ اپنا موقف پیش کرسکوں گا۔ وزیراعظم راجہ پر ویز اشرف نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پارٹی کی قیادت سے رہنمائی اور اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے۔
وزیراعظم کہا کہ انرجی کرائسس کے حوالے سے اب کوئی وعدہ یااعلان نہیں کرونگا بلکہ اب عوام خود تبدیلی محسوس کریں گے۔ سید یوسف رضا گیلانی پارٹی کے سینئر وائس چیئر مین بھی ہیں ان کے چہرے کی مسکراہٹ اور تمانیت سے وہ مطمئن ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خط لکھنے کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا اس کا انتظار کریں بلکہ وزیراعظم راجہ پر ویز اشرف نے اچھا بیان دیا ہے کہ حط لکھنے کی بات مجھ سے 13جولائی کو پوچھی جائے۔ راجہ پر ویز اشرف نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ان کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا ایک بیان دیا تھا جو ابی تک میرا پیچھا نہیں چھوڑ رہا۔
وزیراعظم راجہ پر ویز اشرف نے کہا کہ امید ہے کہ مسلم لیگ ن سمیت اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے میری پیشکش کا مثبت جواب دے گی، وزیراعظم راجہ پر ویز اشرف نے بلوچستان کے مسئلے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں آپس میں الجھنے کی بجائے آپس میں متحد ہوں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں بہت تھوڑا وقت رہ گیا ہے آٹھ یا نو ماہ کے اس عرصہ میں سرگرمیاں تیز کی جائیں گی۔