لاہور: (جیو ڈیسک) پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال ختم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کیلئے 3 مطالبات کی شرط رکھ دی ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ میڈیکل آفیسر کو ڈائریکٹ گریڈ 18 میں بھرتی کیاجائے،پوسٹ گریجویٹ کا اعزازیہ میڈیکل آفیسر کے برابر کیا جائے اور ہیلتھ پروفیشنل الاونس کو بنیادی تنخواہ کے برابر کیا جائے، ینگ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب خود ملاقات کرکے یقین دہانی کرائیں، تب ہڑتال ختم کریں گے۔