کنجاہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے: سید شہباز حسین نقوی

کنجاہ (جی پی آئی)کنجاہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ انشاء اللہ بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے فنڈز مختص کردئیے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات سید شہباز حسین نقوی نے کنجاہ پریس کلب کے صدر یاورعباس کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہا کہ سرکلر روڈ کی مرمت ، ویگن سٹینڈ کی تعمیر ، سیوریج سسٹم کی بحالی اور واٹر سپلائی کی از سر نو فراہمی جیسے مسائل حل کیے جائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ کنجاہ میں صحت و صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جتنے بھی کنٹینرز اور ہتھ ریڑھیوں کی ضرورت ہوگی وہاں فوری طور پر فراہم کیے جائیں گے ۔