یورو 2012 کی فاتح ٹیم اسپین کی وطن واپسی پر جشن

spain football

spain football

اسپین : (جیو ڈیسک) یوروکپ فٹبال چیمپئن شپ دو ہزار بارہ کی فاتح ٹیم اسپین کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔ شہریوں نے سڑکوں پر نکل کررقص کیا اور اپنی ٹیم کو خوش آمدید کہا۔

اسپینش ٹیم وطن پہنچی تو ان کے استقبال کیلییاسپین کے شہری دیوانہ وارمیڈررڈکی سڑکوں پر نکل آئے اسپین نے مسلسل دوبار یوروکپ اور درمیان میں ایک ورلڈ کپ جیت کرایک رکارڈ بھی بنایاہے اس لیے اس کے شہریوں کی خوشی بھی سہ بالا ہوگئی۔

مہینوں سے اقتصادی مشکلات کے شکار ملک کے لیے جیت نوید بہارثابت ہوئی۔ مسلسل دوباریوروکپ کی فاتح ٹیم کیلیے سرخ لباس میں ملبوس شہری خوشی سے رقص کرتے رہے۔