میانوالی : (جیو ڈیسک) دریائے سندھ کی سطح بلند ہونے سے میانوالی کے جنوبی علاقوں کے ہزاروں مکین شدید پریشان ہیں۔ مون سون کی آمد آمد ہے۔ بالائی علاقوں میں بارش کی وجہ سے دریائے سندھ کی سطح بلند ہو رہی ہے۔ میانوالی کے جنوبی علاقے مدوڑانوالہ، محلہ قادر آباد، محلہ وتہ خیل کے ہزاروں مکین ان دنوں شدید پریشان ہیں۔
دریائے سندھ میں اضافے سے یہ علاقہ زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ مکینوں نے اپیل کی ہے وتہ خیل لنک کے کناورں پر مٹی ڈال دی جائے تو مقامی آبادی کو سیلاب سے بچایا جا سکتا ہے۔