اسلام آباد : (جیو ڈیسک) امریکا کے نائب سیکریٹری خارجہ تھامس نائیڈز پاکستان کا دورہ مکمل کر کے امریکا روانہ ہوگئے۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے نائب سیکریٹری خارجہ کا دورہ تعمیری رہا۔
تھامس نائیڈز نے پاکستانی قیادت سے نیٹو سپلائی اور دیگر امور پر بات چیت کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نیٹوسپلائی کو بحال کرنے کا فیصلہ حکومت پاکستان ہی کرے گی۔ تمام امور پر پاکستان سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔