لاہور : (جیو ڈیسک) پنجاب حکومت نے کام کرنے والے ینگ ڈاکٹرزکو دھمکی آمیز میسج بھیجنے والے نمبرز ٹریس کرلیے،وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز میسجز ینگ ڈاکٹرز کررہے ہیں۔
ڈیوٹی سنبھالنے والے ینگ ڈاکٹرز کو دھمکی آمیز میسجز کے ذریعے کام بند کرنے کی تاکید کی گئی ہیاور کام جاری رکھنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، خواتین ڈاکٹرز نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دھمکی آمیز میسجز اے آر وائی نیوز کو بھیج دیے،زیادہ تر میسج معافی مانگنے والے ڈاکٹرز اور خواتین ینگ ڈاکٹرز کو بھیجے گئے۔
صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز میسج بھیجنے والے نمبر ٹریس کر لیے ہیں۔ نمبرز کی لوکیشن اسلام آباد ہے جبکہ دھمکی آمیز میسج کرنے والوں میں ڈاکٹر حامد بٹ ڈاکٹر ابو بکر اور دیگر شامل ہیں۔ راناثنا اللہ نے کہا کہ دھمکیاں دینے والے ینگ ڈاکٹرز مشیر داخلہ رحمان ملک کے نرغے میں ہیں اور انہیں مکمل پروٹوکول دیا جارہا ہے۔ راناثنا اللہ نے کہا کہ دھمکیاں دینے والے ڈاکٹرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔