اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وفاقی حکومت نے نیٹوسپلائی کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے ٹرانسپوٹرز کو اعتماد میں لینے کے لیے اجلاس آج طلب کرلیا ہے جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے نیٹوکا سامان رسد اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔
آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے رہنما ناصرعلی نے بتایا کہ نیٹوسپلائی ممکنہ کی بحالی کے سلسلے میں آج اسلام آبادمیں ہونیوالے اجلاس میں وفاقی وزرا اورآئل ٹینکرزکے ٹھیکے دارشریک ہوں گے جس میں آئل ٹینکرز کو سیکورٹی فراہم کرانے اورکرائے بڑھانے سمیت دیگرامورزیرغورلائے جائیں گے۔
دوسری جانب گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے نیٹو کا سامان اٹھانے سے انکار کردیاہے ۔گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ مہمندکے مطابق ڈرائیوروں کی جان کوخطرے میں ڈال کر نیٹو کا سامان نہیں اٹھا سکتے ۔شدت پسندوں نے بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ موثر سیکورٹی فراہم کرنے کے بعد نیٹو کا سامان اٹھاسکتے ہیں۔