کابل : (جیو ڈیسک) افغانستان میں فوجی وردی میں ملبوس شخص نے فائرنگ کرکے 5 نیٹو اہلکاروں کو زخمی کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کابل کے علاقے میں افغان اور نیٹوافواج کے مشترکہ کیمپ میں ایک فوجی وردی میں ملبوس شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 5 نیٹو فوجیوں کو زخمی کردیا۔
نیٹو افواج کے کرنل جمی کومنگز نے فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں طبی امداد کے لئے میڈیکل کیمپ منتقل کرادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس میں نیٹو فوجیوں پر 19 واں حملہ ہے جن میں مجموعی طور پر 26 اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔