کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی پورٹ قاسم سے نیٹو کنٹینر افغانستان کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات میں روانہ ہونا شروع ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم سے آج تقریبا 135 کنٹینر روانہ ہوں گے۔ نیٹو سپلائی 7 ماہ سے زائد عرصے کے بعد بحال کی گئی ہے۔ امریکا کی سوریکے بعد کابینہ کی دفاعی کمیٹی نے نیٹو سپلائی بحالی کی منظوری دی۔گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس کے بعد نیٹو سپلائی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔