شبِ برات
Posted on July 5, 2012 By Geo Urdu شاعری
shab e barat
پیشِ رب سر کوجھکاؤ آگئی شبِ برات
بگڑیاں اپنی بناؤ آگئی شبِ برات
گڑ گڑا کر اے مسلمانوں یقیں کے ساتھ اب
جو بھی مانگو رب سے پاؤآگئی شبِ برات
ہے یہ بہترپیشِ داور آنسوؤں سے آج تم
اپنے دامن کو سجاؤآگئی شبِ برات
سب مسلمانوں کی بخشش کی دعائیں مانگنا
خود کو بھی تم بخشواؤ آگئی شبِ برات
تم سے ہیںناراض گر اچھایہ موقع آگیا
باپ اور ماں کو مناؤ شبِ برات
توبہ کرلو سر چھکاؤ پیشِ رب العالمین
خود کو دوزخ سے بچاؤآگئی شبِ برات
کیا…؟ہی اچھاہوکہ ملکر ہیں نوافل جتنے بھی
خود پڑھو سب کو پڑھاؤآگئی شبِ برات
بخش دے گا پھر خدا تم کویہ رکھنا سب یقیں
گھر کو جنت میں بناؤآگئی شبِ برات
فرض ہے تم پر یہ اعظم آج گمراہوں کو تم
راستہ حق کا دِکھاؤ آگئی شبِ برات
کلام: محمداعظم عظیم اعظم
03222777698