ایشا کی شادی،دھرمندر میڈیا پر برس پڑے

dharmendra

dharmendra

ممبئی : (جیو ڈیسک) دھرم کے بھرم ٹوٹ گئے۔ ایشا کی شادی پر بیٹوں کی شرکت سے متعلق سوال پر دھرمندر بھڑک اٹھے۔ انہوں نے دکھائے وہ تیور جو صرف آن اسکرین ہی نظر آتے ہیں۔

ایشا دیول کی شادی میں خاندان بھر کے افراد سمیت بالی ووڈ لیجنڈز اور معروف سیاستدانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سنی اور بوبی دیول کی کمی ہر ایک نے محسوس کی اور جب اس کمی سے متعلق ہمت کرکے کسی صحافی نے سوال پوچھا کہ ایشا کی شادی پر سنی اور بوبی شریک کیوں نہ ہوئے تو دھرمندر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور میڈیا پر برس پڑے۔