لندن : (جیو ڈیسک) برٹش ائر لائن نے ایک مسلمان پائلٹ کو مشتبہ دہشت گردوں کے ساتھ تعلق ہونے کے شبہے میں نوکری سے برطرف کردیا۔ سمیر جمال الدین جو کہ بوئنگ 747 جیٹ کا پائلٹ تھا اسے 2007 میں نوکری سے برطرف کرنے کے بعد انسداد دہشت گردی کے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
جس کے بعد سمیر جمال نے برٹش ائیر ویز میں اپنے خلاف نسلی تعصب برتنے کی شکایت کی جسے بعد میں رد کردیا گیا۔سمیر جمال کا کہنا ہے کہ اس کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شک کی بنیاد پر پھنسایا گیا ہے۔