پاکستان : (جیو ڈیسک) مشیر داخلہ رحمان ملک سے پاکستان مین تعینات کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحد ی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک افغان آپریشن پراسس کے تحت پاک افغان سرحد پر ناپسندیدہ عناصر کے روک تھام کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔
کینیڈین ہائی کمشنر لاوس آرینڈاس نے بارڈر کنٹرول مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے ہونے والی پاکستان افغانستان اور کینیڈین حکام کے درمیان ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔ رحمان ملک نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کی سرحدوں پر واقع چیک پوسٹوں پر بائیو میٹرک نظام جلد کام شروع کردے گا۔