بھارت (جیو ڈیسک)بھارت کی ایک عدالت نے مشہور گلوکار عدنان سمیع خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اندور کی عدالت نے سن دو ہزار ایک میں معاہدہ کرنے کے باوجود کنسرٹ میں شرکت نہ کرنے پر عدنان سمیع کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔
دو ہزار پانچ میں بھی اسی مقدمے میں عدنان کے وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔ عدنان کو ضمانت کروانے کے لئے اندور جانا ہوگا۔ عدنان کے مینجر کا کہنا ہے کہ وہ لندن میں ہیں۔