حکومت دہری شہریت بل پر اپوزیشن کو اعتماد میں لے گی

NA

NA

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) حکومت نے دہری شہریت بل پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے افراد کے لیے آئینی رکاوٹوں کو دور کرنے کی غرض سے حکومت نے بائیسویں ترمیم لانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم دو اتحادیوں کی مخالفت کے باعث حکومت نے ایوان میں دو تہائی اکثریت کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

اگر حکومت اور اپوزیشن میں اس ترمیم پر اتفاق رائے نہ ہوا تو یہ ترمیم موخر کردی جائے گی۔