کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا اور لیاری میں آپریشن کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
فرینڈزآف لیاری نامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد نے اہل خانہ کے ہمراہ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، انہوں نے کتبے اٹھارکھے تھے جن پر لیاری آپریشن بند کرنے کے مطالبات درج تھے،مظاہرین نے میاں نوازشریف اور شہبازشریف کو دعوت دی کہ وہ لیاری آئیں اور مظلوم مکینوں سے ملیں،ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بند نہ ہوا تو20 جولائی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے گا۔