جاپان : (جیو ڈیسک) جاپان میں ہونے والی افغان ڈونرز کانفرنس میں افغانستان کے لئے سولہ ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ دو روزہ اجلاس کے پہلے دن ستر سے زائد ممالک کے نمائندوں شریک ہوئے۔ ٹوکیوکانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ حنا ربانی کھرکاکہناتھا خطے کے امن واستحکام کیلیے افغانستان اور پاکستان دونوں کو عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا پاکستان پرامن افغانستان کے حق میں ہے۔ توقع ہے افغان سرزمین پڑوسیوں کے عدم استحکام میں استعمال نہیں ہوگی۔
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا افغانستان میں امن کیلئے اقدامات کریں گے اور وہاں دہشت گردوں کو دوبارہ مستحکم نہیں ہونیدینگے اورانھوں نے بتایا افغانستان میں ترقیاتی کاموں کیلئے سولہ ارب ڈالرکی امداد دی جائے گی۔
حامدکرزئی نے خطاب میں کہاکرپشن دنیا بھر میں موجود ہے۔ ہمارے اداروں پراعتماد کیاجانا چاہیئے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نیعالمی برادری پرزوردیا کہ مستحکم افغانستان کے لییڈونرزکانفرنس کوکامیاب بنایا جائے۔