کراچی : (جیو ڈیسک) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کا کہنا ہے کہ پی او اے کے معاملات میں حکومتی مداخلت ختم نہ ہوئی تو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے سخت ایکشن کا امکان ہے۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عارف حسن نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ میں پی او اے کیخلاف دائر کیس کا نوٹس انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھی لیا ہے۔ حکومتی مداخلت کے بغیر معاملے کو سلجھانے کی تنبیہ کی گئی ہے اگر ایسا نہ ہوسکا تو رواں مہینے آئی او سی ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں پاکستان کی ممبرشپ کیمنسوخ ھونے کا خطرہ ھے۔
عارف حسن کا کہنا تھا کہ انیس سو باسٹھ میں پاکستان اسپورٹس بورڈ تشکیل دیے جانے کے بعد سے پاکستان میڈلز کی دوڑ میں بھی پیچھے رہ گیا ہے اورکئی فیڈریشنز پاکستان اسپورٹس بورڈ سے الحاق ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔