سہون : (جیو ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے سہون میں حضرت لال شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی کی قیادت میں ایم کیوایم کے وفد نے حضر ت لعل شہباز قلندر کے سات سو ساٹھویں ویں عرس کے موقع پر مزار پر حاضری دی اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے چادر چڑھائی۔
وفد نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے علاوہ قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر حق پرست صوبائی وزیر برائے مذہبی امور عبدالحسیب، حق پرست رکن سندھ اسمبلی سہیل یوسف، ایم کیوایم سی ای سی کے رکن عبد الوحید عباسی اور سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔