کرینہ کپور بھارت کی وزیراعظم بنیں گی

kareena

kareena

ممبئی : (جیو ڈیسک) سنجے لیلا بھنسالی کی فلم سے فرار کے بعد کرینہ کپور نے چھکا مارا ہے۔ رام لیلا میں انکار کے بعد کرینہ اب بھارت کی وزیر اعظم بنیں گی۔

اطلاعات ہیں کہ کرینہ کپور پرکاش جھا کی فلم میں بھارتی وزیراعظم کا کردار ادا کریں گی۔ ان کے مدمقابل ہیرو کے کردار کے لئے اجے دیو گن کا انتخاب کیا گیا ہے۔ فلم کی عکس بندی رواں سال کے آخر میں شروع ہوگی۔ کرینہ اس کردار میں خود کو ڈھالنے کی بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں۔

اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے فلم میں کرینہ گلیمرس دکھنے کے بجائے اداکاری پر توجہ دیں گی۔ وہ دنیا بھر کی خواتین وزرائے اعظم کی زندگی کا مطالعہ بھی کریں گی۔