اسلام آباد (جیو ڈیسک)وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی قوتوں اور اداروں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، مفاہمت کی پالیسی جاری رہے گی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہناتھا کہ ایسا چیف الیکشن کمشنر لائے ہیں جو غیر جانبدار ہے۔ فخرالدین جی ابراہیم کے نام پرسب متفق ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھی سپریم کورٹ کی اپوزیشن جتنی ہی عزت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قوتوں اور جمہوری اداروں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے خود اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکن وزیراعظم ہونے پر فخر ہے۔ وزیراعظم کا کہناتھا کہ این ایف سی ایوارڈ سے صوبوں کی معیشت بہتر ہوئی۔مزدور اور متوسط طبقے کو بااختیار بنائے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔