بگرام ایئر بیس پر موجود قیدیوں میں کچھ پاکستانی بھی ہیں،وزارت خارجہ

Bagram

Bagram

لاہور : (جیو ڈیسک) وزارت خارجہ نے لاہور ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ بگرام ایئر بیس پر کل 32 قیدی ہیں،جن میں کچھ پاکستانی بھی ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں بگرام ایئر بیس کے قیدیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پاکستانیوں کے کوائف کے تحریری ثبوت پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر افغان ڈیسک جلیل خٹک ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں امریکی حکومت کو خط لکھا تھالیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پاکستانی شہری قید ہیں تو حکومت کو درد محسوس کیوں نہیں ہوتا۔ فاضل عدالت نے امریکی حکومت کو لکھے گئے خط کی نقل طلب کرتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔