سپریم کورٹ آج این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت کریگا

supreme court

supreme court

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ آج این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت کریگا۔ جس میں اٹارنی جنرل مقدمے میں سوئس حکام کو خط لکھنے کیعدالتی حکم پر وزیراعظم کا جواب پیش کریں گے۔ پانچ رکن بینچ کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کرر ہے ہیں۔

گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی تھی کہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سیاین آر او فیصلے کے پیرا گراف ایک سو اٹھتر پر عمل درآمد سے متعلق جواب حاصل کرکے عدالت کو آگاہ کریں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اٹارنی جنرل عرفان قادرنے کہاہے کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے جواب سے وہ صرف عدالت کو آگاہ کریں گے ۔ یاد رہے کہ اسی مقدمے میں یوسف رضا گیلانی توہین عدالت کی سزا پاکر وزارت عظمی سے نااہل ہوچکے ہیں ۔