نوم پینہ : (جیو ڈیسک) پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام متنازعہ امور پر بات کرنے کو تیار ہے۔ کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پینہ میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سر کریک اور سیاچن جیسے امور تصفیہ طلب ہیں اور پاکستان ان مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے۔ دونوں ممالک کو تعلقات کی بہتری کے لئے آگے کی سمت سفر کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا امید ہے بھارتی وزیراعظم جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے مثبت نتائج نکلیں گے۔