اسلام آباد : (جیو ڈیسک) مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے ممبئی حملوں کی سازش اٹلی امریکا اور روس میں ایک سال تک تیار ہوتی رہی لیکن یہ ممالک بھی اس سازش کا پتہ نہیں لگا سکے۔
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ عالمی طاقتیں ایٹمی پروگرام پر پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک بند کریں۔ مستقبل میں توانائی کے بحران کا حل صرف سول نیوکلئیر پروگرام میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کچھ بیرونی طاقتیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر غلط تاثر رکھتی ہیں۔
رحمان ملک نے کہا کہ بھارت کے پاس ایٹمی پروگرام کیلئے محفوظ قانون نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کالعدم تنظمیوں کو سیکورٹی دینا بند کرے۔