پیرس : (جیو ڈیسک) لبنان کے صدر مائیکل سلیمان نے گذشتہ روز پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب فرانکوئس ہولینڈ سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں علاقائی تعلقات اور شام کی صورتحال زیر غور آئے۔
فرانسیسی صدر سے ملاقات کے بعد لبنانی صدر مائیکل سلیمان نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لبنان اپنی سرحد کے دوسری جانب جاری تشدد کو روکنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ تشدد کے واقعات لبنان کی سرحد کے دوسری جانب ہو رہے ہیں اہم بات یہ ہے کہ لبنان شام کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا کردار ادا کر رہا ہے۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے لبنانی ہم منصب مائیکل سلیمان کو پیشکش کی ہے کہ شام کی صورتحال میں بہتری کے لیے لبنانی کوششوں اور لبنان کی ترقی میں فرانس ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔