پرنسپل گورنمنٹ سلیبس کی کتابیں کباڑئے کو فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

حاصل پور: ( عاصم ایاز) تفصیل کے مطابق علامہ اقبال ایجوکیشنل کمپلیکس 70 فتح جو کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے زیر اہتمام چل رہا ہے اسکا پرنسپل محمد ارشدپنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی طرف سے بچوں کو مفت فراہم کرنے کیلئے دی گئی کتابوں سے بھری گاڑی قریبی کباڑئے کو فروخت کرنے کیلئے آیا اور 16 روپے کلو کے حساب سے کباڑئے کو فروخت کر دیں پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی کتابیں کباڑئے کی دوکان پر دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر تھانہ سٹی پولیس ASI محمد ارشد نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچا اور کباڑئے کی دوکان سے سکول پرنسپل کو کتابوں کی بھری گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر سکول پرنسپل محمد ارشد نے بتایا کہ یہ سکول کی پرانی کتابیں ہیں جو ہم بچوں سے واپس لے لیتے ہیں اور ان میں وہ کتب بھی شامل ہیں جن کا نصاب تبدیل ہو چکا ہے اور وہ ہمارے کسی کام کی نہیں ہیں اسلئے ہم اسے ردی کے طور پر فروخت کر دیتے ہیں گورنمنٹ کی طرف سے ہمیں کبھی کسی نے ان کتابوں کی بابت نہیں پوچھا اور نہ ہی کوئی نوٹس وغیرہ دیا ہے ۔

ماسٹر محمد ارشد نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دانش سکول سے بھی بہت ساری کتب کباڑیوں کو فروخت کی گئی ہیں جن پر آج تک ایکشن نہیں ہوا۔